المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
وَبِهِ عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خُلَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْعَصَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ وَلَا غَرَبَتْ إِلَّا وَبِجَنْبَتَيْهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ ، يَسْمَعُ مَنْ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ : أَيُّهَا النَّاسُ هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ ، إِنَّ مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى ، وَلَا آبَتْ إِلَّا وَبِجَنْبَتَيْهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ : اللَّهُمَّ مَنْ أَنْفَقَ فَأَعْطِهِ خَلَفًا ، وَمَنْ أَمْسَكَ فَأَعْطِهِ تَلَفًا .
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سورج جب بھی طلوع یا غروب ہوتا ہے تو اس کے دونوں اطراف دو فرشتے ہوتے ہیں جو ایسی ندا دیتے ہیں جسے جن و انس کے سوا زمین کی ہر مخلوق سنتی ہے: اے لوگو! اپنے رب کی طرف آؤ، بے شک جو (مال) کم ہو اور کفایت کر جائے وہ اس سے بہتر ہے جو زیادہ ہو اور (خدا سے) غافل کر دے۔ اور سورج جب بھی غروب ہوتا ہے تو اس کے دونوں اطراف دو فرشتے پکار کر کہتے ہیں: «اللَّهُمَّ مَنْ أَنْفَقَ فَأَعْطِهِ خَلَفًا ، وَمَنْ أَمْسَكَ فَأَعْطِهِ تَلَفًا» ”اے اللہ! خرچ کرنے والے کو نعم البدل عطا فرما اور روک کر رکھنے والے کے مال کو برباد کر دے۔““