المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 286
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ طَرِيفِ بْنِ مَيْمُونٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، يَرْفَعُهُ قَالَ : مَا مِنْ رَجُلٍ وَلِيَ عَشَرَةً : إِلَّا أُتِيَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةٌ يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ ، حَتَّى يُقْضَى بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا الْمُحَارِبِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْجُعْفِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اسے رسول اللہ ﷺ سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص بھی دس افراد کا والی (ذمہ دار) بنا، اسے قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ بندھا ہوا ہوگا، یہاں تک کہ اس کے اور ان (ماتحتوں) کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے۔“
اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف محاربی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے اس کی روایت میں جعفی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔