المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2838
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ مَالِكٍ الرَّاسِبِيُّ قَالَ : نَا جَارِيَةُ بْنُ هَرِمٍ الْفُقَيْمِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُسْرٍ الْحُبْرَانِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا ، أَوْ رَدَّ عَلَيَّ شَيْئًا أَمَرْتُ بِهِ ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي كَبْشَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ مَالِكٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا، یا میری کسی ایسی بات کو رد کیا جس کا میں نے حکم دیا ہو، تو وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنا لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابوکبشہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور عمرو بن مالک اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“