المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 283
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّمَا خُلِقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ ضِلَعٍ أَعْوَجَ ، فَلَنْ تُصَاحِبَهَا إِلَّا وَفِيهِ عِوَجٌ ، فَإِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمُهَا كَسَرْتَهَا ، وَكَسْرُكَ لَهَا طَلَاقُهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”عورت کی تخلیق ایک ٹیڑھی پسلی سے ہوئی ہے، تم اس کے ساتھ جب بھی رفاقت نبھاؤ گے تو اس میں کجی (ٹیڑھ پن) موجود ہوگی، پس اگر تم نے اسے سیدھا کرنے کی کوشش کی تو اسے توڑ دو گے، اور اس کا توڑنا اسے طلاق دینا ہے۔“
ان دو حدیثوں کو مسلم بن ولید بن رباح رحمہ اللہ سے یزید بن عبداللہ بن الہاد رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔