المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2820
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ قَالَ : نَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ ، أَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ : حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيُّ قَالَ : أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ شَهِدَ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ ، وَأَنْ يَسْتَنَّ ، وَأَنْ يَمَسَّ طِيبًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ .
ترجمہ
عمرو بن سلیم زرقی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے متعلق گواہی دی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ کے دن غسل کرنا ہر بالغ پر واجب ہے، اور یہ کہ وہ مسواک کرے، اور خوشبو لگائے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف حرمی بن عمارہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“