المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2803
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ أَبُو عَبَّادٍ الذَّارِعُ قَالَ : نَا عَدِيُّ بْنُ أَبِي عُمَارَةَ قَالَ : سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ هَذِهِ الْحُشُوشَ مُحْتَضَرَةٌ ، فَإِذَا دَخَلَهَا أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ : بِاسْمِ اللهِ ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ، وَمِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا عَدِيٌّ ، تَفَرَّدَ بِهِ قَطَنٌ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک یہ بیت الخلا (جنات کی) آماجگاہ ہیں، لہٰذا جب تم میں سے کوئی ان میں داخل ہو تو اسے چاہیے کہ کہے: « بِاسْمِ اللهِ ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ، وَمِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ » ”اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! میں خبیث جنوں اور جنیوں سے اور شیطان مردود سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے واسطے سے صرف عدی نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں قطن منفرد ہیں۔“