المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2795
وَبِهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ حَفْصَةَ ابْنَةِ عُمَرَ قَالَتْ : سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ قَتْلًا فِي سَبِيلِكَ ، وَوَفَاةً فِي بَلَدِ نَبِيِّكَ ، قُلْتُ : وَأَنَّى يَكُونُ هَذَا ؟ قَالَ : I " يَأْتِي بِهِ اللهُ إِذَا شَاءَ I " .
ترجمہ
سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ قَتْلًا فِي سَبِيلِكَ ، وَوَفَاةً فِي بَلَدِ نَبِيِّكَ» ”اے اللہ! (مجھے) اپنی راہ میں شہادت اور اپنے نبی ﷺ کے شہر میں موت عطا فرما۔“
میں نے عرض کیا: یہ کیسے ممکن ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: «يَأْتِي بِهِ اللهُ إِذَا شَاءَ» ”اللہ جب چاہے اسے پورا فرما دیتا ہے۔“