المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2793
وَبِهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللهِ ، فَوَجَدَهُ عِنْدَ صَاحِبِهِ وَقَدْ أَضَاعَهُ ، وَكَانَ قَلِيلَ الْمَالِ ، فَأَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَهُ ، فَأَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ ، فَقَالَ : لَا تَشْتَرِهِ ، وَإِنْ أُعْطِيتَهُ بِدِرْهَمٍ ، فَإِنَّ مَثَلَ الْعَائِدِ فِي هِبَتِهِ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ .
ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) ایک گھوڑا سواری کو دیا، پھر انہوں نے اسے اسی شخص کے پاس پایا جس نے اسے (مناسب دیکھ بھال نہ کر کے) ضائع کر دیا تھا، اور وہ شخص تنگ دست تھا، پس انہوں نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا، پھر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ سے اس کا تذکرہ کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اسے مت خریدو، اگرچہ وہ تمہیں ایک درہم کے بدلے ہی کیوں نہ دے، کیونکہ اپنے ہدیہ کو واپس لینے والے کی مثال اس کتے کی سی ہے جو اپنی قے چاٹتا ہے۔“