المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
وَعَنْ رَوْحٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي طَرِيقِ مَكَّةَ ، فَمَرَّ عَلَى جَبَلٍ يُقَالُ لَهُ جُمْدَانُ ، فَقَالَ : هَذَا جُمْدَانُ ، سِيرُوا ، سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ ، مَرَّتَيْنِ ، قَالُوا : وَمَا الْمُفَرِّدُونَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " الذَّاكِرُونَ اللهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتُ ، رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ I " ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : I " رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ I " ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : I " رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ I " ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : I " وَالْمُقَصِّرِينَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ مکہ کے راستے میں تھے، آپ ﷺ کا گزر ایک پہاڑ پر ہوا جسے جمدان کہا جاتا ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ جمدان ہے، تم چلتے رہو، «الْمُفَرِّدُونَ» سبقت لے گئے“، آپ ﷺ نے یہ بات دو مرتبہ فرمائی۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مفردون کون ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور کثرت سے ذکر کرنے والی عورتیں۔“ (پھر آپ ﷺ نے فرمایا:) «رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی (دعا فرمائیں)۔ آپ ﷺ نے فرمایا: «رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: «رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: «وَالْمُقَصِّرِينَ» ”اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی۔“ “