المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَنَّ امْرَأَتَيْنِ أَتَتَا دَاوُدَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَكَلَ أَحَدَ ابْنَيْهِمَا الذِّئْبُ ، تَخْتَصِمَانِ فِي الْبَاقِي ، فَقَضَى بِهِ دَاوُدُ لِلْكُبْرَى ، فَلَمَّا خَرَجَتَا عَلَى سُلَيْمَانَ قَالَ : كَيْفَ قَضَى بَيْنَكُمَا ؟ فَأَخْبَرَتَاهُ ، فَقَالَ : ائْتُونِي بِالسِّكِّينِ ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : أَوَّلُ مَنْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ السِّكِّينَ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَا ، كُنَّا نُسَمِّيهَا الْمُدْيَةَ ، فَقَالَتِ الصُّغْرَى : لِمَ ؟ قَالَ : لِأَشُقَّهُ بَيْنَكُمَا ، فَقَالَتِ : ادْفَعْهُ إِلَيْهَا ، فَقَضَى بِهِ سُلَيْمَانُ لِلصُّغْرَى ، وَقَالَ : لَوْ كَانَ ابْنَكِ لَمْ تَرْضَيْ أَنْ تَشُقِّيهِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دو عورتیں سیدنا داؤد ﷺ کے پاس آئیں، ان دونوں کے بیٹوں میں سے ایک کو بھیڑیا کھا گیا تھا اور وہ باقی بچ جانے والے بچے کے بارے میں جھگڑ رہی تھیں۔ سیدنا داؤد ﷺ نے اس کا فیصلہ بڑی عورت کے حق میں کر دیا۔ جب وہ دونوں نکل کر سیدنا سلیمان ﷺ کے پاس سے گزریں تو انہوں نے پوچھا: تمہارے درمیان کیا فیصلہ ہوا ہے؟ انہوں نے انہیں صورتِ حال بتائی تو انہوں نے فرمایا: «ائْتُونِي بِالسِّكِّينِ» ”میرے پاس چھری لاؤ۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ سے ہی لفظ «السِّكِّينِ» سنا ہے، ہم تو اسے «الْمُدْيَةَ» کہا کرتے تھے۔ پھر چھوٹی عورت نے پوچھا: کس لیے؟ انہوں نے فرمایا: ”تاکہ میں اسے تمہارے درمیان دو حصوں میں چیر دوں۔“ وہ پکار اٹھی: یہ بچہ اسے ہی دے دیں۔ چنانچہ سیدنا سلیمان ﷺ نے وہ بچہ چھوٹی عورت کے حق میں دے دیا اور فرمایا: ”اگر یہ تمہارا بیٹا ہوتا تو تم اسے چیرنے پر ہرگز راضی نہ ہوتیں۔“ “