المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ قَالَ : نَا هِشَامٌ أَبُو الْمِقْدَامِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَا مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا مُسْلِمَةٍ يُصَابُ بِمُصِيبَةٍ ، فَيَذْكُرُهَا وَإِنْ قَدُمَ عَلَى عَهْدِهَا ، فَيُحْدِثُ لَهَا اسْتِرْجَاعًا إِلَّا أَحْدَثَ اللهُ لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ وَأَعْطَاهُ اللهُ ثَوَابَهُ يَوْمَ أُصِيبَ بِهَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ هِشَامٌ أَبُو الْمِقْدَامِ .
فاطمہ بنت الحسین رحمہا اللہ اپنے والد سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس کسی مسلمان مرد یا عورت کو کوئی مصیبت پہنچے، پھر وہ اسے یاد کرے اگرچہ اس کے وقوع پر کتنا ہی طویل عرصہ گزر چکا ہو، اور وہ (یاد آنے پر) دوبارہ استرجاع یعنی «إنا لله وإنا إليه راجعون» کہے، تو اللہ تعالیٰ اس وقت اس کے لیے (اجر و ثواب) تازہ کر دیتا ہے اور اسے ویسا ہی ثواب عطا فرماتا ہے جیسا اسے اس دن عطا کیا گیا تھا جس دن وہ اس مصیبت میں مبتلا ہوا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس کی روایت میں ہشام ابو المقدام منفرد ہیں۔“