المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2739
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ قَالَ : نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا تَصَدَّقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ مَالِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ ، فَلَهَا أَجْرُهَا ، وَلِزَوْجِهَا أَجْرُ مَا اكْتَسَبَ ، وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى إِلَّا جَرِيرٌ .
وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، وَغَيْرُهُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب عورت اپنے شوہر کے مال میں سے بگاڑ پیدا کیے بغیر صدقہ کرے، تو اسے اس کا اجر ملے گا، اور اس کے شوہر کو اس کی کمائی کا اجر ملے گا، اور خزانچی کو بھی اسی کی مثل اجر ملے گا۔“
اس حدیث کو امام اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوالضحی رحمہ اللہ سے، صرف جریر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔
اور اسے امام سفیان ثوری رحمہ اللہ اور دیگر محدثین نے امام اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابووائل رحمہ اللہ سے، انہوں نے مسروق رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔