المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2734
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاهِبِ قَالَ : نَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَعَنَ الْخَمْرَ بِعَيْنِهَا ، وَعَاصِرَهَا وَمُعْتَصِرَهَا وَبَائِعَهَا وَمُشْتَرِيَهَا ، وَحَامِلَهَا وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ ، وَسَاقِيَهَا وَشَارِبَهَا ، وَآكِلَ ثَمَنِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا يَعْقُوبُ .
ترجمہ
سالم رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً اللہ عزوجل نے بذاتِ خود شراب پر لعنت فرمائی ہے، اور اسے نچوڑنے والے پر، اسے نچڑوانے والے پر، اسے بیچنے والے پر، اسے خریدنے والے پر، اسے اٹھا کر لے جانے والے پر، جس کی طرف وہ لے جائی جائے اس پر، اسے پلانے والے پر، اسے پینے والے پر اور اس کی قیمت کھانے والے پر۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو لیث سے صرف یعقوب نے ہی روایت کیا ہے۔“