المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 272
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي الْعَتَّابِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَافِعٍ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ فَصَاعِدًا إِلَّا وَهُوَ يَأْتِي مَغْلُولٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، عَافَاهُ اللهُ بِمَا شَاءَ ، أَوْ عَاقَبَهُ بِمَا شَاءَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی شخص دس یا اس سے زائد افراد کا امیر ہو گا، وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے ہاتھ گردن کے ساتھ بیڑیوں میں جکڑے ہوں گے؛ پھر اللہ تعالیٰ اپنی مشیت کے مطابق چاہے تو اسے معاف فرما دے، یا چاہے تو اسے سزا دے دے۔“