المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا أَبِي ، قَالَ : نَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، عَنِ النَّضْرِ أَبِي عُمَرَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا ، وَلَا تَقُولُوا هُجْرًا ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَكُلُوا وَأَمْسِكُوا ، وَنَهَيْتُكُمْ أَنْ تَشْرَبُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ ، فَاشْرَبُوا ، وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا I " فَقَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا الْمُسْكِرُ ؟ فَقَالَ : I " اشْرَبْهُ يَا عُمَرُ ، فَإِذَا خَشِيتَهُ فَاتْرُكْهُ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کیا کرو لیکن (وہاں) کوئی بیہودہ بات نہ کہو؛ اور میں نے تمہیں تین دن کے بعد قربانی کا گوشت (ذخیرہ کرنے) سے منع کیا تھا، اب اسے کھاؤ اور (اپنے پاس) محفوظ بھی رکھو؛ اور میں نے تمہیں «دباء»، «حنتم»، «مزفت» اور «نقیر» (نامی مخصوص برتنوں) میں پینے سے منع کیا تھا، سو اب (ان میں) پی لیا کرو مگر کوئی بھی نشہ آور چیز نہ پینا۔“
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! نشہ آور چیز کیا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عمر! اسے پیو، پھر جب تمہیں اس (کے نشہ آور ہو جانے) کا اندیشہ ہو تو اسے چھوڑ دو۔“