المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2680
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا يَحْيَى قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِأَصْحَابِهِ ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ ، فَقَالَ : أَتَقْرَءُونَ وَالْإِمَامُ يَقْرَأُ ؟ I " فَسَكَتُوا ، ثُمَّ قَالَهَا ثَلَاثًا ، فَقَالَ قَائِلُونَ : إِنَّا لَنَفْعَلُ ، فَقَالَ : I " فَلَا تَفْعَلُوا ، وَلْيَقْرَأْ أَحَدُكُمْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي نَفْسِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کو نماز پڑھائی، پس جب آپ ﷺ اپنی نماز مکمل کر چکے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”کیا تم اس وقت قراءت کرتے ہو جب امام قراءت کر رہا ہوتا ہے؟“ تو وہ خاموش رہے، پھر آپ ﷺ نے یہی بات تین مرتبہ فرمائی، تو چند کہنے والوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، یقیناً ہم ایسا کرتے ہیں“، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا نہ کیا کرو، اور تم میں سے ہر ایک (خاموشی سے) اپنے جی میں سورۃ الفاتحہ پڑھ لیا کرے۔“
اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے صرف عبید اللہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔