المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2658
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ابْنُ عَائِشَةَ التَّيْمِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَقَدْ أُنْزِلَ عَلَيَّ آيَاتٌ لَمْ يُنْزَلْ عَلَيَّ مِثْلُهُنَّ : الْمُعَوِّذَتَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ عَائِشَةَ .
وَرَوَاهُ سُفْيَانُ وَالنَّاسُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ .
ترجمہ
سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مجھ پر ایسی آیات نازل کی گئی ہیں جن کی مثل مجھ پر پہلے کبھی نازل نہیں کی گئیں، اور وہ «المعوذتین» (سورہ فلق اور سورہ ناس) ہیں۔“
اسماعیل رحمہ اللہ سے، انہوں نے قیس رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف عبد العزیز رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور ابن عائشہ رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔
جبکہ سفیان رحمہ اللہ اور دیگر لوگوں نے اسے اسماعیل رحمہ اللہ سے، انہوں نے قیس رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔