المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2623
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : نَا عَمَّارٌ أَبُو هَاشِمٍ ، صَاحِبُ الزَّعْفَرَانِ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ وَقَّاصٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ مَوَاقِيتِهَا ، فَهِيَ لَكُمْ وَعَلَيْهِمْ ، فَصَلُّوا مَعَهُمْ مَا صَلَّوْا لَكُمُ الصَّلَاةَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ وَقَّاصٍ اللَّيْثِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو هَاشِمٍ .
ترجمہ
سیدنا قبیصہ بن وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم پر ایسے حکمران ہوں گے جو نماز کو اس کے (مستحب) اوقات سے مؤخر کر دیں گے، پس وہ (نماز) تمہارے لیے (باعثِ اجر) ہوگی اور ان پر (باعثِ وبال)، لہٰذا جب تک وہ تمہارے لیے نماز (کی امامت) کریں، تم ان کے ساتھ نماز پڑھا کرو۔“
یہ حدیث سیدنا قبیصہ بن وقاص لیثی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، ابو ہاشم رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔