المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2619
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ الْعَلَاءِ الْيَشْكُرِيُّ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ سَرْجٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حِطَّانَ ، قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ ، فَذَكَرُوا الْقَضَاءَ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّهُ يُؤْتَى بِالْقَاضِي الْعَدْلِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَيَلْقَى مِنْ شِدَّةِ الْحِسَابِ مَا يَتَمَنَّى أَنْ يَكُونَ قَضَى بَيْنَ اثْنَيْنِ فِي تَمْرَةٍ قَطُّ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ الْعَلَاءِ .
ترجمہ
عمران بن حطان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”ہم ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو لوگوں نے قضا (فیصلہ کرنے) کا تذکرہ کیا، اس پر ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن انصاف پسند قاضی کو لایا جائے گا، تو وہ حساب کی شدت کی وجہ سے یہ تمنا کرے گا کہ کاش! اس نے کبھی دو افراد کے درمیان ایک کھجور کے معاملے میں بھی فیصلہ نہ کیا ہوتا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں عمرو بن علاء منفرد ہیں۔“