المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2616
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ قَالَ : أَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْعِيدَ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ ، ثُمَّ خَطَبَ بَعْدَ الصَّلَاةِ ، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ وَمَعَهُ بِلَالٌ ، فَوَقَفَ عَلَيْهِنَّ وَحَثَّهُنَّ عَلَى الصَّدَقَةِ ، فَكَمْ مِنْ خَاتَمٍ وَقِلَادَةٍ قَدْ أُلْقِيَ فِي ثَوْبِ بِلَالٍ ، حَتَّى مَلَأَ ثَوْبَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا أَبُو عَوَانَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عُمَرَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عید کی نماز بغیر اذان اور بغیر اقامت کے پڑھائی، پھر نماز کے بعد خطبہ دیا، پھر آپ ﷺ عورتوں کے پاس تشریف لے گئے اور آپ ﷺ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے۔ آپ ﷺ ان کے سامنے کھڑے ہوئے اور انہیں صدقہ کرنے کی ترغیب دی، چنانچہ کتنی ہی انگوٹھیاں اور ہار سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں ڈالے گئے، یہاں تک کہ ان کا کپڑا بھر گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جابر جعفی سے ابو عوانہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو عمر منفرد ہیں۔“