❮
❯
حدیث نمبر: 2613
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ الْغَنَوِيُّ ، قَالَا : فِي خُطْبَةِ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ بِالْبَصْرَةِ : أَلَا إِنَّ الدُّنْيَا قَدْ أَذِنَتْ بِصَرْمٍ وَوَلَّتْ حَذَّاءَ ، أَلَا وَلَمْ يَبْقَ مِنْهَا إِلَّا صُبَابَةٌ كَصُبَابَةِ الْإِنَاءِ يَصُبُّهَا أَحَدُكُمْ ، أَلَا وَإِنَّكُمْ مُنْتَقِلُونَ مِنْهَا لَا مَحَالَةَ ، فَانْتَقِلُوا بِخَيْرِ مَا بِحَضْرَتِكُمْ ، أَلَا وَلَقَدْ كُنْتُ سَابِعَ سَبْعَةٍ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا لَنَا طَعَامٌ إِلَّا وَرَقُ الشَّجَرِ ، حَتَّى قَرِحَتْ أَشْدَاقُنَا ، وَلَقَدْ أَصْبَحْنَا وَمَا مِنَّا إِلَّا أَمِيرٌ ، وَلَقَدْ رَأَيْتُنِي وَسَبْعَةً أَصَبْنَا بُرْدَةً فَشَقَقْنَاهَا بَيْنَنَا ، أَلَا وَإِنَّ مِنَ الْعَجَبِ أَنَّ الصَّخْرَةَ الْعَظِيمَةَ لَتُطْرَحُ فِي جَهَنَّمَ ، فَتَهْوِي سَبْعِينَ خَرِيفًا لَا تَبْلُغُ قَعْرَهَا ، أَلَا وَإِنَّ مِنَ الْعَجَبِ أَنَّ مَا بَيْنَ مِصْرَاعَيْنِ مِنْ مَصَارِيعِ الْجَنَّةِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا ، وَلَيَأْتِيَنَّ عَلَيْهِ يَوْمٌ وَهُوَ كَظِيظُ الزِّحَامِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا سَهْلٌ .
ترجمہ

امام حسن بصری رحمہ اللہ اور ابراہیم بن علاء غنوی رحمہ اللہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ بصرہ میں سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نے اپنے خطبے میں فرمایا: ”آگاہ رہو! دنیا نے اپنے ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے اور تیزی سے پیٹھ پھیر کر جا رہی ہے، اور اس میں سے بس اتنی سی تلچھٹ باقی رہ گئی ہے جیسے برتن میں بچی ہوئی تھوڑی سی تلچھٹ، جسے تم میں سے کوئی انڈیل دیتا ہے۔ آگاہ رہو! تم یقیناً یہاں سے منتقل ہونے والے ہو، لہٰذا جو بہترین (نیک اعمال) تمہارے پاس موجود ہیں انہیں لے کر یہاں سے کوچ کرو۔ آگاہ رہو! میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سات افراد میں سے ساتواں تھا، ہمارے پاس درختوں کے پتوں کے سوا کھانے کو کچھ نہ تھا، یہاں تک کہ ہمارے جبڑے زخمی ہو گئے۔ اور (آج حال یہ ہے کہ) ہم میں سے ہر ایک کسی نہ کسی علاقے کا امیر بن چکا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک موقع پر مجھے اور میرے ساتھ سات اور آدمیوں کو ایک چادر ملی تو ہم نے اسے پھاڑ کر آپس میں بانٹ لیا۔ آگاہ رہو! یہ بھی تعجب کی بات ہے کہ ایک بہت بڑی چٹان جہنم میں پھینکی جائے تو ستر سال تک گرتی چلی جائے گی اور اس کی تہہ تک نہ پہنچے گی۔ آگاہ رہو! یہ بھی تعجب کی بات ہے کہ جنت کے دروازے کے دونوں پٹوں کے درمیان چالیس دن کی مسافت (کا فاصلہ) ہے، اور اس پر ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ وہ لوگوں کی بھیڑ سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابراہیم سے صرف سہل نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2613
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2967، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7121، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5175، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11790، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2575، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4156، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17848، 17849، 20940، 20941، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1372، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20891، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34590، 35172، 35940، 35941، 37756، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 374، والطبراني فى «الكبير» برقم: 280، 281، 278، 279، 282، 283، 286، 284، 285، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4092، 5342»