المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2607
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ حَارِثٍ قَالَ : حَدَّثَنِي طَرِيفُ بْنُ عِيسَى الْعَنْبَرِيُّ قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ قَالَ : لَقِيتُ ثَوْبَانَ ، مَوْلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا لِأَهْلِهِ ، فَذَكَرَ عَلِيًّا وَفَاطِمَةَ وَغَيْرَهُمَا ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ أَنَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، مَا لَمْ تَقُمْ عَلَى بَابِ سُدَّةٍ ، أَوْ تَأْتِي أَمِيرًا تَسْأَلُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طَرِيفٍ إِلَّا خَالِدٌ .
ترجمہ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام تھے، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے اہلِ بیت کے لیے دعا فرمائی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور دوسرے افراد کا ذکر کیا۔ تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں بھی اہلِ بیت میں سے ہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، جب تک تم کسی حاکم کے دروازے پر (حاضری کے لیے) کھڑے نہ ہو، یا کسی امیر کے پاس کچھ مانگنے نہ جاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو طریف سے صرف خالد نے روایت کیا ہے۔“