المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 254
وَعَنْ صَالِحِ بْنِ جَبَلَةَ ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ الْمِصْرِيِّ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ صَامَ الْأَرْبِعَاءَ وَالْخَمِيسَ وَالْجُمُعَةَ ، بَنَى اللهُ لَهُ قَصْرًا فِي الْجَنَّةِ مِنْ لُؤْلُؤٍ ، وَيَاقُوتٍ ، وَزَبَرْجَدٍ ، وَكَتَبَ لَهُ بَرَاءَةً مِنَ النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا أَبُو قَبِيلٍ الْمَعَافِرِيُّ وَاسْمُهُ حَيُّ بْنُ يُؤْمِنَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے بدھ، جمعرات اور جمعہ کا روزہ رکھا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں موتی، یاقوت اور زبرجد کا ایک محل تعمیر فرمائے گا اور اس کے لیے جہنم کی آگ سے برأت لکھ دے گا۔“
اس حدیث کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف ابو قبیل المعافری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان کا نام حی بن یؤمن ہے۔