المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 251
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : نَا أَبُو مَوْدُودٍ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ الْهُذَلِيُّ ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ حُمَيْدِ بْنِ زِيَادٍ الْخَرَّاطِ قَالَ :
سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، يَقُولُ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَبِلَالٌ يُقِيمُ لِلصُّبْحِ ، فَرَأَى رَجُلًا يُصَلِّي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ ، فَقَالَ لَهُ : أَصَلَاتَانِ مَعًا ؟ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ بَشِيرٍ .
ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے جبکہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ صبح کی نماز کے لیے اقامت کہہ رہے تھے، تو آپ ﷺ نے ایک شخص کو فجر کی دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا، تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”کیا دو نمازیں ایک ساتھ؟“
یہ حدیث سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے، اور اسے بیان کرنے میں عبدالمنعم بن بشیر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔