المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ : نَا كَهْمَسٌ ، عَنْ بُرْدٍ أَبِي الْعَلَاءِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَائِشَةَ : أَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ أَوْ مِنْ آخِرِهِ ؟ قَالَتْ : رُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ أَوَّلِهِ ، وَرُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ آخِرِهِ ، قُلْتُ : اللهُ أَكْبَرُ ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً I " ، قُلْتُ : أَكَانَ إِذَا أَصَابَتْهُ الْجَنَابَةُ يَغْتَسِلُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ ، أَوْ مِنْ آخِرِهِ ؟ قَالَتْ : رُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ أَوَّلِهِ ، وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ آخِرِهِ . قُلْتُ : اللهُ أَكْبَرُ ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً ، قُلْتُ : أَفَكَانَ يَجْهَرُ بِقِرَاءَتِهِ فِي صَلَاتِهِ أَوْ يُخَافِتُ ؟ قَالَتْ : رُبَّمَا جَهَرَ وَرُبَّمَا خَافَتَ ، قُلْتُ : اللهُ أَكْبَرُ ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً .
غضیف بن حارث بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ وتر رات کے اول حصے میں پڑھتے تھے یا آخر میں؟ انہوں نے فرمایا: ”کبھی اول شب میں وتر پڑھ لیتے اور کبھی آخر شب میں۔“ میں نے کہا: «اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً» ”اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی۔“ پھر میں نے پوچھا: جب آپ ﷺ کو جنابت لاحق ہوتی تو کیا رات کے اول حصے میں غسل فرماتے یا آخر میں؟ انہوں نے فرمایا: ”کبھی اول شب میں غسل کر لیتے اور کبھی آخر شب میں۔“ میں نے کہا: «اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً» ”اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی۔“ پھر میں نے پوچھا: کیا آپ ﷺ نماز میں بلند آواز سے قراءت کرتے تھے یا آہستہ؟ انہوں نے فرمایا: ”کبھی بلند آواز سے کرتے اور کبھی آہستہ۔“ میں نے کہا: «اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً» ”اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی۔“