المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَّادٍ الشُّعَيْثِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ قَالَ : أَلَا أُنَبِّئُكَ إِلَى مَا نَبَّأَنِي عَلِيٌّ ؟ قَالَ : فِيهِمْ مُودَنُ الْيَدِ ، أَوْ مُثَدَّنُ الْيَدِ ، أَوْ مُخْدَجُ الْيَدِ ، لَوْلَا أَنْ تَبْطَرُوا لَأَنْبَأْتُكُمْ مَا وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَهُمْ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْنَا : أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ ، حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا .
عبیدہ سلمانی رحمہ اللہ نے کہا: ”کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھے بتائی؟“ (پھر بیان کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”ان (خوارج) میں ایک شخص ہوگا جس کا ہاتھ چھوٹا، ناقص اور پستان نما (گوشت کے لوتھڑے جیسا) ہوگا۔ اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم (اس پر) اترانے اور اعتماد کر کے بیٹھنے لگو گے تو میں تمہیں ضرور بتاتا کہ اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کی زبانی ان لوگوں سے قتال کرنے والوں سے کیا وعدہ فرمایا ہے۔“ ہم نے پوچھا: ”کیا آپ نے یہ بات خود رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں، رب کعبہ کی قسم!“ یہاں تک کہ انہوں نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔