المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ سَلَّامٍ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ السَّكُونِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي يَوْمِ غَيْمٍ ، فِي سَفَرٍ إِلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ وَسَلَّمَ ، تَجَلَّتِ الشَّمْسُ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، صَلَّيْنَا إِلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ ، فَقَالَ : قَدْ رُفِعَتْ صَلَاتُكُمْ بِحَقِّهَا إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، وَلَا عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ سَلَّامٍ .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک سفر میں ابر آلود دن قبلہ کے علاوہ دوسری سمت رخ کر کے نماز پڑھی، پھر جب آپ ﷺ نماز مکمل کر کے سلام پھیر چکے تو سورج نمودار ہو گیا، ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم نے قبلہ کے علاوہ دوسری سمت رخ کر کے نماز پڑھ لی ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «قَدْ رُفِعَتْ صَلَاتُكُمْ بِحَقِّهَا إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ» ”تمہاری نماز اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اپنے حق کے ساتھ بلند کر دی گئی ہے۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم بن ابی عبلہ رحمہ اللہ سے صرف اسماعیل بن عبداللہ رحمہ اللہ نے، اور اسماعیل رحمہ اللہ سے صرف ابو داؤد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے بیان کرنے میں ہشام بن سلام رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“