المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2448
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ سَبْعِينَ سَنَةً ، فَيُخْتَمُ لَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ ، فَيَكُونُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ ، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ سَبْعِينَ سَنَةً ، فَيُخْتَمُ لَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، فَيَكُونُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُبَيْبٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ آدمی ستر سال تک اہلِ جنت کے سے عمل کرتا رہتا ہے، پھر اس کا خاتمہ اہلِ جہنم کے عمل پر کر دیا جاتا ہے، چنانچہ وہ جہنمیوں میں سے ہو جاتا ہے۔ اور بلاشبہ بندہ ستر سال تک اہلِ جہنم کے سے عمل کرتا رہتا ہے، پھر اس کا خاتمہ اہلِ جنت کے عمل پر کر دیا جاتا ہے، چنانچہ وہ جنتیوں میں سے ہو جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خبیب سے صرف عبداللہ نے روایت کیا ہے۔“