المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2446
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَبَّبٍ أَبُو هَمَّامٍ الدَّلَّالُ ، قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ : كُنَّا نَأْتِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ شَيْءٌ مِنَ الْقُرْآنِ قَالَ لَنَا ، فَقَالَ لَنَا يَوْمًا : I " قَالَ اللهُ تَعَالَى : إِنَّا أَنْزَلْنَا الْمَالَ لِإِقَامِ الصَّلَاةِ ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ ، وَلَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادٍ مِنْ مَالٍ لَابْتَغَى إِلَيْهِ الثَّانِيَ ، وَلَوْ أَنَّ لَهُ الثَّانِيَ لَابْتَغَى إِلَيْهِ الثَّالِثَ ، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ ، وَيَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ .
ترجمہ
سیدنا ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا کرتے تھے، جب آپ ﷺ پر قرآن کا کوئی حصہ نازل ہوتا تو ہمیں بتا دیتے۔ ایک دن آپ ﷺ نے ہمیں فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہم نے مال اس لیے اتارا ہے کہ نماز قائم کی جائے اور زکوٰۃ ادا کی جائے۔ اگر ابن آدم کے پاس مال کی ایک وادی ہو تو وہ اس کے ساتھ دوسری کی خواہش کرے گا، اور اگر اسے دوسری بھی مل جائے تو تیسری کا طلب گار ہوگا، اور ابن آدم کا پیٹ مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی، اور جو توبہ کرتا ہے اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔“