المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ يَسَارٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ثَلَاثَةٌ لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ ، وَثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : فَأَمَّا الثَّلَاثَةُ الَّذِينَ لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ : فَالْعَاقُّ لِوَالِدَيْهِ ، وَالدَّيُّوثُ ، وَالْمَرْأَةُ الْمُتَرَجِّلَةُ تَشَبَّهُ بِالرِّجَالِ ، وَأَمَّا الثَّلَاثَةُ الَّذِينَ لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَيْهِمْ : فَالْعَاقُّ لِوَالِدَيْهِ ، وَالْمُدْمِنُ الْخَمْرَ ، وَالْمَنَّانُ بِمَا أَعْطَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَالِمٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَسَارٍ الْأَعْرَجُ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے اور تین قسم کے لوگوں کی طرف اللہ قیامت کے دن نظر نہیں فرمائے گا۔ جو تین جنت میں داخل نہیں ہوں گے وہ یہ ہیں: والدین کا نافرمان، دیوث (جو اپنے گھر والوں میں بے حیائی پر غیرت نہ کھائے) اور مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی مردانہ روپ دھارنے والی عورت۔ اور جن تین کی طرف اللہ نظر نہیں فرمائے گا وہ یہ ہیں: والدین کا نافرمان، شراب کا عادی اور دے کر احسان جتانے والا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سالم سے صرف عبداللہ بن یسار الاعرج نے روایت کیا ہے، اس میں عمر بن محمد العمری رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“