❮
❯
حدیث نمبر: 2432
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي الْجَرَّاحِ قَالَ : حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أُمِّ شَرَاحِيلَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ عَلِيًّا فِي سَرِيَّةٍ ، فَرَأَيْتُهُ رَافِعًا يَدَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ لَا تُمِتْنِي حَتَّى تُرِيَنِي عَلِيًّا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عَاصِمٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( جابر بن صبح )
ترجمہ

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ایک چھوٹے لشکر (سریہ) میں روانہ فرمایا، تو میں نے آپ ﷺ کو ہاتھ اٹھائے ہوئے دیکھا اور آپ ﷺ یہ دعا فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ لَا تُمِتْنِي حَتَّى تُرِيَنِي عَلِيًّا» ”اے اللہ! مجھے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک تو مجھے علی کو دکھا نہ دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابو عاصم منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست نام ”جابر بن صبح“ ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2432
تخریج حدیث «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3737، والطبراني فى «الكبير» برقم: 168»