المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2413
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ ، قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ سِيَابَةَ ، أَنَّهُ عَهِدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَى عَلَى قَبْرٍ يُعَذَّبُ صَاحِبُهُ ، فَقَالَ : إِنَّ هَذَا كَانَ يَأْكُلُ لُحُومَ النَّاسِ ثُمَّ دَعَا بِجَرِيدَةٍ رَطْبَةٍ ، فَوَضَعَهَا عَلَى قَبْرِهِ ، وَقَالَ : I " لَعَلَّهُ أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُ مَا دَامَتْ هَذِهِ رَطِبَةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا حَمَّادٌ .
ترجمہ
سیدنا یعلیٰ بن سیابہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی ﷺ کے زمانے میں موجود تھے، آپ ﷺ ایک ایسی قبر کے پاس سے گزرے جس کے مردے کو عذاب دیا جا رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ شخص لوگوں کا گوشت کھایا کرتا تھا (یعنی غیبت کرتا تھا)۔“ پھر آپ ﷺ نے کھجور کی ایک تر شاخ منگوائی اور اسے اس کی قبر پر رکھ دیا اور فرمایا: ”امید ہے کہ جب تک یہ شاخ تر رہے گی اس کے عذاب میں تخفیف کی جاتی رہے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عاصم سے اس حدیث کو حماد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“