المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2410
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ قَالَ : أَنَا عِمْرَانُ بْنُ زَيْدٍ التَّغْلِبِيُّ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى الْقَتَّاتِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ أَهْلَ النَّارِ لَيَعْظُمُونَ لِلنَّارِ ، حَتَّى يَصِيرَ مَا بَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنَيْهِ إِلَى عَاتِقِهِ مَسِيرَةَ سَبْعِمِائَةِ عَامٍ ، وَغِلَظُ جِلْدِهِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا ، وَضِرْسُهُ أَعْظَمَ مِنْ أُحُدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي يَحْيَى إِلَّا عِمْرَانُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جہنمی لوگ آگ کے لیے (عذاب کی خاطر) اتنے بڑے کر دیے جائیں گے کہ ان کے کان کی لو سے کندھے تک کا فاصلہ سات سو سال کی مسافت کے برابر ہو جائے گا، ان کی کھال کی موٹائی چالیس ہاتھ ہوگی، اور ان کی داڑھ احد پہاڑ سے بھی بڑی ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو یحییٰ سے عمران کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“