المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2408
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَ : نَا هُشَيْمٌ ، قَالَ : أَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ : نَا الشَّعْبِيُّ ، قَالَ : نَا عِكْرِمَةُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ شَاةً لِمَيْمُونَةَ مَاتَتْ ، فَدَبَغْنَا جِلْدَهَا ، فَكُنَّا نَنْتَبِذُ فِيهَا حَتَّى صَارَ شَنًّا بَالِيًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا هُشَيْمٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک بکری مر گئی تو ہم نے اس کی کھال کو دباغت دی، پھر ہم اس میں نبیذ بنایا کرتے تھے یہاں تک کہ وہ پرانا مشکیزہ بن گئی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل سے ہشیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“