المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ قَالَ : نَا سُفْيَانُ عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ ، وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ : رَجُلٌ أَتَى قَوْمًا عَلَى إِسْلَامٍ دَامِجٍ ، فَشَقَّ عَصَاهُمْ حَتَّى اسْتَحَلُّوا الْمَحَارِمَ وَسَفَكُوا الدِّمَاءَ ، وَسُلْطَانٌ جَائِرٌ I " ، وَقَالَ : I " مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللهَ ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللهَ وَسَكَتَ سُفْيَانُ عَنِ الثَّالِثِ ، فَلَمْ يَذْكُرْهَا .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا، نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے: ایک وہ شخص جو ایسی قوم کے پاس آئے جو متفق و متحد اسلام پر قائم ہو، پھر ان کی جمعیت کو پارہ پارہ کر دے، یہاں تک کہ وہ حرام کاموں کو حلال سمجھنے لگیں اور خونریزی کرنے لگیں، اور دوسرا ظالم حکمران۔“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔“ راوی کہتے ہیں کہ سفیان رحمہ اللہ تیسرے شخص کے بارے میں خاموش رہے اور اسے بیان نہیں کیا۔