المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 24
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ قَالَ : نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ : نَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكَّ فِيهِنَّ : دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا الْأَوْزَاعِيُّ . تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْمُغِيرَةِ ، وَرِوَايَةُ النَّاسِ : عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تین دعائیں ایسی ہیں جن کی قبولیت میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی دعا، والد کی اپنی اولاد کے خلاف بددعا، اور مسافر کی دعا۔“
اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوسلمہ رحمہ اللہ سے، امام اوزاعی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابومغیرہ رحمہ اللہ منفرد ہیں؛ جبکہ عام رواۃ کی روایت یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوجعفر رحمہ اللہ کے واسطے سے نقل کی ہے۔