المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2399
وَبِهِ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ .
ترجمہ
اسی سند سے (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے زبان جانور (کا پہنچایا ہوا نقصان) رائیگاں ہے، کنواں (جس میں گر کر کوئی نقصان ہو) رائیگاں ہے، اور دفینے (رکاز) میں پانچواں حصہ (زکوٰۃ) واجب ہے۔“