❮
❯
حدیث نمبر: 2381
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : نَا أَبُو كَعْبٍ الْأَزْدِيُّ ، صَاحِبُ الْحَرِيرِ قَالَ : نَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ بِالْمَدِينَةِ ، وَبَيْنِي وَبَيْنَهَا حِجَابٌ ، فَسَمِعْتُهَا تَقُولُ : كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ قَالَ : I " مَا مِنْ آدَمِيٍّ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ ، إِذَا شَاءَ أَزَاغَهُ ، وَإِذَا شَاءَ هَدَاهُ I " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، شہر بن حوشب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں مدینہ میں ان کے پاس حاضر ہوا، میرے اور ان کے درمیان پردہ تھا، تو میں نے انہیں فرماتے سنا: ”نبی کریم ﷺ کی اکثر دعا یہ ہوتی تھی: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر آدمی کا دل رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے، جب وہ چاہتا ہے اسے ٹیڑھا کر دیتا ہے اور جب چاہتا ہے اسے ہدایت دے دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2381
تخریج حدیث «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3522، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27162، 27219، 27321، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1713، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6919، 6986، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1534، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29807، 31045، والطبراني فى «الكبير» برقم: 772، 785، 865، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5330، 9432»