المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُكَيْرٍ الْغَنَوِيُّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي بُرَيْدَةَ .
عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ : عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا ، وَلَا تَقُولُوا هُجْرًا ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَكُلُوا وَادَّخِرُوا ، وَنَهَيْتُكُمْ أَنْ تَنْتَبِذُوا فِي الْأَوْعِيَةِ وَاشْرَبُوا فِيمَا بَدَا لَكُمْ ، وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُكَيْرٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب: (ابن بريدة) كما في مصادر التخريج .سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا تھا: (اول) قبروں کی زیارت سے، تو اب تم ان کی زیارت کیا کرو لیکن وہاں کوئی بیہودہ بات نہ کہو؛ (دوم) میں نے تمہیں قربانی کے گوشت (کو تین دن سے زیادہ رکھنے) سے منع کیا تھا، تو اب اسے خود بھی کھاؤ اور ذخیرہ کر کے بھی رکھو؛ (سوم) میں نے تمہیں (مخصوص) برتنوں میں نبیذ تیار کرنے سے منع کیا تھا، تو اب جن برتنوں میں چاہو پیو، مگر کوئی نشہ آور چیز نہ پیو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن بکیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“