المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2376
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُونَ اللهَ ، فَيَغْفِرَ لَهُمْ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرٍو .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم ﷺ سے (مرفوعاً) روایت کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم گناہ نہ کرو تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو لے آئے گا جو گناہ کریں گے، پھر اللہ سے مغفرت مانگیں گے اور وہ انہیں بخش دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں یحییٰ بن عمرو منفرد ہیں۔“