المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2370
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : تَبًّا لِلذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ ، يَقُولُهَا ثَلَاثًا ، فَقَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَيُّ الْمَالِ نَتَّخِذُ ؟ فَقَالَ : I " لِسَانًا ذَاكِرًا ، وَقَلْبًا شَاكِرًا ، وَزَوْجَةً مُؤْمِنَةً I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُزَنِيُّ الْوَاسِطِيُّ ، وَعَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ .
ترجمہ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سونے اور چاندی کے لیے ہلاکت ہو۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین بار فرمائی۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! پھر ہم کون سا مال اختیار کریں؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ذکر کرنے والی زبان، شکر گزار دل اور ایمان دار بیوی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان سے، انہوں نے عمرو بن مرہ سے، محمد بن حسن مزنی واسطی اور عبدالحمید بن عبدالعزیز بن ابی رواد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“