المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2337
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ ، قَالَ : نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ : نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَمَانِيًا جَمِيعًا ، وَسَبْعًا جَمِيعًا ، مُقِيمًا فِي غَيْرِ سَفَرٍ I " فَقُلْتُ : أَيْنَ كَانَ ؟ قَالَ : بِالْمَدِينَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا قَيْسٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے بغیر سفر کے مقیم ہونے کی حالت میں آٹھ رکعتیں (ظہر و عصر) اکٹھی اور سات رکعتیں (مغرب و عشاء) اکٹھی پڑھیں۔“ (سعید بن جبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں) میں نے پوچھا: ”آپ ﷺ اس وقت کہاں تھے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”مدینہ میں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمار (دہنی) سے قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“