المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2314
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : نَا رَبَاحُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ عَنْ أُمِّهَا أُمِّ سَلَمَةَ ، زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ : سَمِعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَصْمًا عِنْدَ بَابِهِ ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ ، فَقَالَ : إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَيَأْتِينِي الْخَصْمُ ، فَلَعَلَّ بَعْضَهُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ ، فَأَقْضِي لَهُ وَأَحْسِبُ أَنَّهُ صَادِقٌ ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ حَقَّ مُسْلِمٍ ، فَإِنَّمَا هِيَ قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ ، فَلْيَأْخُذْهَا أَوْ لِيَدَعْهَا .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے دروازے کے پاس جھگڑنے والوں کی آواز سنی تو ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”میں تو بس ایک بشر ہوں، اور میرے پاس جھگڑنے والے آتے ہیں، ہو سکتا ہے ان میں سے کوئی اپنی دلیل پیش کرنے میں دوسرے سے زیادہ چرب زبان ہو اور میں اسے سچا سمجھ کر اس کے حق میں فیصلہ کر دوں۔ پس جس شخص کے لیے میں کسی مسلمان کے حق کا فیصلہ کر دوں تو وہ دراصل آگ کا ایک ٹکڑا ہے، اب چاہے وہ اسے لے لے یا چھوڑ دے۔“