المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2296
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا عَمِلَ آدَمِيُّ عَمَلًا أَنْجَى لَهُ مِنَ الْعَذَابِ مِنْ ذِكْرِ اللهِ قِيلَ : وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ ؟ قَالَ : I " وَلَا الْجِهَادُ ، إِلَّا أَنْ تَضْرِبَ بِسَيْفِكَ حَتَّى يَنْقَطِعَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى إِلَّا أَبُو خَالِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْفِرْيَابِيُّ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے اس حدیث کو نبی کریم ﷺ تک مرفوع بیان کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی آدمی نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو اسے عذاب سے نجات دلانے میں اللہ کے ذکر سے بڑھ کر ہو۔“ عرض کیا گیا: ”کیا اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جہاد بھی نہیں، الا یہ کہ تم اپنی تلوار سے اتنا لڑو کہ وہ ٹوٹ جائے۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو یحییٰ رحمہ اللہ سے ابو خالد رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں فریابی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“