المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2293
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ صُبَيْحٍ الْمَدِينِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ : نَا الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ الْهَمْدَانِيُّ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ ، وَالزَّبِيبُ بِالزَّبِيبِ ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلًا بِمِثْلٍ ، يَدًا بِيَدٍ ، فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمَعْرُورِ إِلَّا الزُّبَيْرُ ، تَفَرَّدَ بِهِ بِشْرٌ I " .ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جَو جَو کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے، کشمش کشمش کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے (بیچنا ہو تو) برابر برابر اور نقد بنقد ہونا چاہیے، پھر جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا اس نے سود کا معاملہ کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معرور سے صرف زبیر نے روایت کیا ہے، اور بشر اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“