المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2268
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِرْقٍ الْيَحْصَبِيُّ الْحِمْصِيُّ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا حَسَّانُ بْنُ نُوحٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْكِنْدِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ : أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَعْرَابِيَّانِ ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا : مَنْ خَيْرُ النَّاسِ يَا مُحَمَّدُ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَنْ طَالَ عُمْرُهُ وَحَسُنَ عَمَلُهُ وَقَالَ الْآخَرُ : إِنَّ شَرَائِعَ الْإِسْلَامِ قَدْ كَثُرَتْ عَلَيْنَا فَبِأَيِّهِ نَتَمَسَّكُ ؟ فَقَالَ : I " لَا يَزَالُ لِسَانُكَ رَطْبًا مِنْ ذِكْرِ اللهِ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَسَّانِ بْنِ نُوحٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو دیہاتی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان میں سے ایک نے پوچھا: ”اے محمد! لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور اس کے عمل اچھے ہوں۔“ دوسرے نے عرض کیا: ”اسلام کے احکام ہم پر بہت زیادہ ہو گئے ہیں، تو ہم کس چیز کو مضبوطی سے تھامیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہاری زبان ہمیشہ اللہ کے ذکر سے تر رہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسان بن نوح سے علی بن عیاش کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“