المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُجَاهِدٍ الْقَطَّانُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ قَالَ : نَا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ طُعْمَةَ بْنِ عَمْرٍو الْجَعْفَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْجَحَّافِ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ : أَتَيْتُ أُمَّ سَلَمَةَ أُعَزِّيهَا عَلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ فَقَالَتْ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَجَلَسَ عَلَى مَنَامَةٍ لَهَا ، فَجَاءَتْهُ فَاطِمَةُ بِشَنٍّ فَوَضَعَتْهُ ، فَقَالَ : ادْعِي حَسَنًا وَحُسَيْنًا وَابْنَ عَمِّكِ عَلِيًّا ، فَلَمَّا اجْتَمَعُوا عِنْدَهُ ، قَالَ : I " اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ خَاصَّتِي وَأَهْلُ بَيْتِي ، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طُعْمَةَ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ I " .شہر بن حوشب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما (کی شہادت) پر تعزیت کے لیے حاضر ہوا تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور ان کے ایک بچھونے پر بیٹھ گئے۔ پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ایک پرانی مشک لے کر آئیں اور اسے رکھ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حسن، حسین اور اپنے چچا زاد علی کو بلا لاؤ۔“ جب سب آپ ﷺ کے پاس جمع ہو گئے تو آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ خَاصَّتِي وَأَهْلُ بَيْتِي، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا» ”اے اللہ! یہ میرے خاص لوگ اور میرے اہلِ بیت ہیں، ان سے ناپاکی دور فرما دے اور انہیں خوب پاک صاف کر دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث طعمہ بن عمرو رحمہ اللہ سے زافر بن سلیمان رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں عبداللہ بن عمر بن ابان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“