المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2243
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ أَكُونَ قَدْ هَلَكْتُ ، فَقَالَ : I " لِمَ ؟ I " قَالَ : فَأَجِدُنِي أُحِبُّ الْخُيَلَاءَ ، وَيَنْهَى اللهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ نَرْفَعَ أَصْوَاتَنَا فَوْقَ صَوْتِكَ ، وَأَنَا جَهِيرُ الصَّوْتِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : يَا ثَابِتُ ، أَلَيْسَ تَرْضَى أَنْ تَعِيشَ حَمِيدًا ، وَتُقْتَلَ شَهِيدًا وَتَدْخُلَ الْجَنَّةَ ؟ .ترجمہ
سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں میں ہلاک نہ ہو گیا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کیوں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں اپنے آپ میں تکبر اور خود پسندی کی خواہش پاتا ہوں، جبکہ اللہ عز و جل نے ہمیں منع فرمایا ہے کہ ہم آپ ﷺ کی آواز سے اپنی آوازیں بلند کریں، اور میں بلند آواز آدمی ہوں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ثابت! کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ قابلِ تعریف زندگی گزارو، شہید ہو کر مارے جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ؟“