المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2240
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ تَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَا مِنْ مُصِيبَةٍ يُصَابُ بِهَا الْمُسْلِمُ إِلَّا كَفَّرَتْ عَنْهُ ، حَتَّى الشَّوْكَةَ يُشَاكُهَا .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان کو جو بھی مصیبت پہنچتی ہے وہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے، یہاں تک کہ وہ کانٹا بھی جو اسے چبھ جائے۔“