المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2226
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ التُّسْتَرِيُّ ، قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَنْصُورٍ قَالَ : نَا مِسْكِينٌ ، عَنْ حَوْشَبٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : تَوَضَّئُوا مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ . لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ حَوْشَبِ بْنِ عَقِيلٍ إِلَّا مِسْكِينٌ ، وَلَا رَوَاهُمَا عَنْهُ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ بِشْرٍ I " .ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو (یعنی پکی ہوئی چیز) اس کے کھانے کے بعد وضو کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو حوشب بن عقیل سے مسکین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے ان دونوں کو اسماعیل بن بشر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“